بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تلاوت کے بعد دعا


سوال

قرآنِ پاک کی تلاوت  کے بعد کیا دعا کی فضیلت اور زیادہ بڑھ جاتی ہے؟

جواب

تلاوت کے آداب میں سے یہ ہے کہ تلاوت کے بعد دعا مانگی جائےاور اگر اختتامِ تلاوت پر وہ دعا جو اکثر قرآنی نسخوں میں تحریر ہے: ’’اَللّٰهُمَّ ارْحَمْ بِالْقُرآنِ الْعَظِيْمِ ...پڑھی جائے تو زیادہ بہتر ہے، بعض کتب میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تلاوت کے بعد یہ دعا پڑھا کرتے تھے۔(روح البیان) نیز ہر نیک عمل کے بعد دعا قبول ہوتی ہے؛  لہذا تلاوت کے بعد بھی دعا کی قبولیت بڑھ جائے گی۔ تاہم یہ لازم نہیں ہے کہ ہمیشہ تلاوت کے بعد دعا کی جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200350

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں