بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تقسیم ترکہ 2 بیٹے 3 بیٹیاں


سوال

غیر شادی شدہ خاتون کی وراثت کی تقسیم۔

کل ترکہ : مکان ، سونا ، نقدی سب ملا کر کل مالیت ایک کروڑ روپے۔

والدین کا انتقال ہو چکا ہے، دو بھائی اور تین بہنیں حیات ہیں، قرض نہیں ہے، ایک تہائی کی مدرسے کے لیے وصیت ہے۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں مرحومہ کے کل ترکہ میں سے ایک تہائی مرحومہ کی  وصیت کے مطابق مدرسہ کو دینے کے بعد باقی ماندہ کل ترکہ کو کل 7 ساتھ حصوں میں تقسیم کر کے  دو دوحصے مرحوم کے ہر ایک بیٹے کو اور ایک ایک حصہ ہر ایک بیٹی کو ملے گا، یعنی ایک کڑوڑ  کل ترکہ میں سے تینتیس لاکھ تینتیس ہزار تین سو تینتیس عشاریہ تین تین روپے وصیت کے طور پر مدرسہ کو دینے کے بعد ، انیس لاکھ  چار ہزار سات سو اکسٹھ عشاریہ نو  روپے ہر ایک بیٹے کو اور نو لاکھ باون ہزار تین سو اسی عشاریہ نو پانچ روپے ہر ایک بیٹی کو ملیں گے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200491

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں