بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

تعویذ کا استعمال


سوال

تعویذ کا استعمال کرنا کیسا ہے؟

جواب

تعویذ کے شرعاً جائز ہونے کی تین شرائط ہیں:

1۔ کسی جائز مقصد کے لیے ہو، ناجائز مقصد کے لیے نہ ہو۔

2۔ اس کو مؤثر بالذات نہیں سمجھا جائے، بلکہ اللہ تعالیٰ کی ذات کو ہی مؤثر حقیقی سمجھا جائے۔

3۔ وہ تعویذ قرآن و حدیث یا اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات پر مشتمل ہو، یا عربی یا کسی اور زبان کے ایسے الفاظ پر مشتمل ہو جن میں کفر و شرک یا گناہ کی بات نہ ہو اور ان کا مفہوم بھی معلوم ہو۔

اگر مذکورہ شرائط نہ پائی جائیں تو پھر تعویذ کرنا اور پہننا شرعاً ناجائز ہوگا۔

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح - (4 / 1715):

"(وعن عمرو بن شعيب، عن أبيه، عن جده - رضي الله عنهم - أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «إذا فزع أحدكم في النوم فليقل: أعوذ بكلمات الله التامات من غضبه وعقابه وشر عباده ومن همزات الشياطين وأن يحضرون فإنها لن تضره. وكان عبد الله بن عمرو يعلمها من بلغ من ولده، ومن لم يبلغ منهم كتبها في صك ثم علقها في عنقه») . رواه أبو داود والترمذي وهذا لفظه".

و في الشرح:

(وكان عبد الله بن عمرو) بالواو (يعلمها) أي: الكلمات (من بلغ من ولده) أي: ليتعوذ به (ومن لم يبلغ منهم كتبها في صك) أي: كتاب على ما في النهاية والقاموس، وأغرب ابن حجر لغةً وعرفاً في تفسير الصك بكتف من عظم (ثم علقها) أي: علق كتابها الذي هي فيه (في عنقه) أي: في رقبة ولده، وهذا أصل في تعليق التعويذات التي فيها أسماء الله تعالى".  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201409

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں