بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تعلیمی ادارے میں قصر کریں گے یا اتمام ؟


سوال

میں نارووال شہر کا رہائشی ہوں اور فیصل آباد جامعہ زرعیہ میں پڑھتا ہوں اور جامعہ کے ہاسٹل میں ہی رہائش پذیر ہوں، کبھی گھر سے جاتے ہوئے واپسی کے دن کا تعین کرتا ہوں اور کبھی نہیں،کبھی تعین شدہ دن پہ رخصت ہو جاتی ہے اور کبھی اگلے ہفتے تک تاخیر ہو جاتی ہے۔ کیا میں اپنے ہاسٹل میں قیام کے وقت قصر نماز ادا کروں گا یا مکمل ؟

جواب

آپ اپنے تعلیمی ادارے جامعہ زرعیہ فیصل آباد میں اگر اب تک اکھٹے پندرہ دن یازائد قیام کے ارادے سے نہیں ٹھہرے تو  آپ فیصل آباد  میں قصرنماز ہی ادا کریں گے۔ اور اگر ایک مرتبہ فیصل آباد میں پندرہ دن یا زائد کی اقامت کی نیت سے ٹھہر چکے ہیں توپھرجب تک مستقل طورپرفیصل آباد  سے منتقل نہ ہوجائیں،فیصل آباد میں مقیم شمارہوں گےاورمکمل نماز اداکریں گے خواہ فیصل آباد میں پندرہ دن سے کم ہی ٹھہرناہو۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143904200083

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں