بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تعلیم بالغان کورس کے اوقات


سوال

تعلیم بالغان کورس کی ابتدائی تاریخ اور اوقات وغیرہ بتا دیجیے!

 

جواب

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی میں دراساتِ دینیہ کے دو سالہ کورس (مرتبہ ومنظور شدہ از وفاق المدارس العربیہ پاکستان) کے داخلے جاری ہیں،  جامعہ کے دار الافتاء سے صبح آٹھ (8) بجے سے دوپہر بارہ (12) بجے تک داخلہ فارم وصول کیا جاسکتاہے۔ داخلہ فارم کے اجرا کی آخری تاریخ بیس (20) جون بروز جمعرات بمطابق 16 شوال 1440ھ ہے۔

جامعہ ہٰذا میں مذکورہ کورس کے تعلیمی اوقات صبح وشام تقریباً دو دو گھنٹوں پر مشتمل ہیں، شرکاء اپنی سہولت کے مطابق صبح یا شام کا وقت منتخب کرسکتے ہیں۔ تعلیمی اوقات درج ذیل ہیں:

صبح: سات بجے سے نو بجے تک۔ 

شام: مغرب کے متصل بعد سے عشاء کے ایک گھنٹے بعد تک۔ فقط 


فتوی نمبر : 144008201873

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں