بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

خواب میں کھانے پینے کی اشیاء دیکھنا / پریشانیوں کے لیے وظیفہ


سوال

1: مجھے ہر رات خواب آتے ہیں،  میں اکثر خواب میں کھانا پکانے اور کھانا ختم ہوتےہوئے دیکھتا ہوں، کبھی کھانا سے فارغ ہوکر ہاتھ دھوتا ہوں، کبھی میری مرحومہ ماں گھر میں نظر آتی ہیں،  کبھی میرے اکلوتے بڑے سگے بھائی کہتے ہیں کہ بھگونے میں کھانا کھالو۔  کبھی دیکھتا ہوں کہ مجھے ادھر سعودی سے جانے پر مجبور کیا جارہا ہے۔  کبھی دیکھتا ہوں کہ دوست کے ساتھ گوشت، بکری، مرغا کھارہا ہوں ۔  کبھی دیکھتا ہوں کہ پانی کا نل کھولا ہوں اور پانی نکل آتا ہے، اوپر کے خواب کی تعبیر قرآن ، حدیث اور اسوہ صحابہ کی روشنی میں بتائِیں۔

2: میں سعودی عربیہ میں گزشتہ 10  سال سے زیادہ عرصے سے ہوں، الحمدلللہ جدھر بھی کام کیا کافی محنت اور جستجو سے کیا، لیکن ہمیشہ مجھے تنخواہ کافی کم ہی ملی. کچھ عرصہ قبل شان دار جگہ پر نوکری ملی اور تنخواہ بھی ٹھیک ہے. لیکن میرے ساتھ کام کرنے والے مجھ سے کافی حسد، جلن اور شکایات کرتے ہیں، ان کی بنیاد پر مجھے نیچا دکھانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں، ہمیشہ یہ ہوتا ہے کہ میرے کام سے کچھ عرصہ بعد میرے کام سے نقص یا کیڑے نکال نے کی کوشش کرتے ہیں، جس کی وجہ سے اندر سے کافی پریشان ہوجاتا ہوں، کوئی جائیداد وغیرہ بھی نہیں ہے، جتنا کماتا ہوں سب ادھر ہی خرچ ہوجاتا ہے، خاندان میں کوئی بھی نہیں پوچھتا ہے مجھے،  ایک سگا بھائی ہے. ان کے بچے بھی مجھ سے کافی محبّت کرتے ہیں، پر بھاوج صاحبہ صحیح نہیں رہتیں۔  میری 3  عدد لڑکیاں ہیں اور لڑکا نہیں ہے، بیوی بھی ٹھیک ہی رہتی ہے،  پر مجھ پر کافی شک کرتی ہے، سسرال سے بھی تعلق سہی نہیں ہے، باقی سماج اور دوست سے ملنا جلنا کافی اچھا ہے،  سب لوگ میرے ہم دردی کی تعریف کرتے ہیں، کبھی کسی کو نقصان نہیں ہوا مجھ سے،  قصّہ مختصر میں بے غرض ہوں، ہر ماہ صدقہ نکالتا ہوں  پابندی سے، مزاج میں کافی اداسی، غصّہ اور پریشانی رہتی ہے۔  پریشانی کے حل کے  لیے کچھ دعا بتلایں اور آپ بھی میرے حق میں دعا فرمیں جواب کا منتظر ہوں!

جواب

(1) کھانے پینے کی اشیاء کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر علم اور دین سےہے، یعنی آپ کو یہ ماحول میسر ہے آپ اس سے صحیح فائدہ نہیں اٹھا رہے۔ 

(2) ہر فرض نماز کے بعد تین تین مرتبہ یہ دعا ئیں پڑھیں:

"اَللّٰهُمَّ أَلْهِمْنِيْ رُشْدِيْ وَأَعِذْنِيْ مِنْ شَرِّ نَفْسِيْ". 

"اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ صَبُوْرًا وَّاجْعَلْنِيْ شَكُوْرًا وَّاجْعَلْنِيْ فِيْ عَيْنِيْ صَغِيْرًا وَّفِيْ أَعْيُنِ النَّاسِ كَبِيْرًا".

اور خاموش رہنے کی عادت ڈالیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200453

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں