بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خواب میں قبرستان اور مردے کو قبر سے نکلتے دیکھنا


سوال

خواب میں قبرستان میں خود کو دیکھا اور ساتھ میں اپنے دیورانی کو بھی دیکھا اور اس سے پوچھا کہ تم یہاں کیا کر رہی ہو اس نے کہا کہ کچھ نہیں کر رہی ہوں، اور میں نے ایک قبر کو اشارہ کیا یہ تو فلاں ماسی کی قبر ہے اور میں نے اس سے کہا مت ڈرو، اسی وقت قبر ہلنے لگی اور اس کے بعد ماسی قبر سے نکلی ہوئی تھی اور اس نے مجھے ایک موم بتی دے دی، اس کی روشنی سے میں نے ماسی کو پہچانا اور کہا کہ یہ موم بتی لے لو اور اس کی روشنی سے جاؤ اور ڈرو مت، جیسے ہی میں نے موم بتی اپنے ہاتھ میں لے لی پورا قبرستان روشن ہوگیا اور میں وہاں سے چل پڑی، اور اسی وقت میں جاگ گئی۔

جواب

خواب دیکھنے والی خاتون اور ان کی دیورانی غیبت کے گناہ میں مبتلا ہیں، توبہ کی تلقین کی طرف اشارہ ہے، ان شاء اللہ اس گناہ سے توبہ ان دونوں کے لیے نور ثابت ہوگا۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200355

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں