بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خواب میں دیکھا کہ استاذ امتحاناً کچھ پوچھ رہے ہیں


سوال

میں نے شبِ جمعہ میں کسی وقت ایک خواب دیکھا کہ میں اپنے نحو کے استاد کے ہاں گیا ہوں، میں بیٹھا ہوتا ہوں کہ اتنے میں استادِ محترم میری طرف آرہے ہوتے ہیں اور آتے آتے مجھ سے کچھ پوچھتے ہیں فقہ کے حوالے سے، اور بہت موڈ میں ہوتے ہیں، جن عربی کے الفاظ سے مجھ سے سوال کرتے ہیں وہ مجھے یاد نہیں، لیکن اتنا یاد ہے کہ ان الفاظ کا حقیقت میں فقہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لیکن خواب میں فقہ کے متعلق ہوتے ہیں، میں سمجھ جاتا ہوں کہ معاملات سے متعلق سوال کر رہے ہیں،  میں بھی انہیں ہنستے ہوئے جواب دیتا ہوں کہ استاد جی معاملات کا باب مجھے ٹھیک سے نہیں آتا، یہ کہہ کر میں اپنی جان، ان کے اس مختصر امتحان سے چھڑا لیتا ہوں۔ اس خواب کی تعبیر مطلوب ہے!

جواب

علمی ترقی کے لیے اپنے اساتذہ کے ساتھ عموماً اور مذکورہ استاذ صاحب سے خصوصاً رابطہ میں رہنا ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200165

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں