بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

قرض کی ادائیگی کے لیے آسان عمل


سوال

ایک گاڑی ہے، بارگین کے لیے کھڑی ہے  بیچنے کے لیے،  5 ماہ ہو گئے کوئی نام لینے والا نہیں آتا،  بندہ بہت زیادہ مقروض ہے،  ایک قرض دار جاتا ہے دوسرا آتا ہے،  بندہ بہت پریشان ہے،  کوئی ایسا آسان عمل یا وظیفہ بتائیں کہ گاڑی فروخت ہو جائے اور تمام قرض داروں کا قرض واپس کردے!

جواب

پنج وقتہ نمازیں باجماعت ادا کرنے کا اہتمام کریں، اور ہر فرض نماز کے بعد  21  مرتبہ یہ پڑھیں: 

’’يَا عَزِيْزُ إِنِّيْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ‘‘.

 نیز استغفار کی کثرت کریں، اگر کسی کی حق تلفی کی ہو تو اس سے معافی مانگیں یا اس کا حق ادا کرنے کی کوشش شروع کردیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200144

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں