بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رشتہ آنے کے لیے وظیفہ


سوال

میں بہت پریشان ہوں، فیملی میں میرے لیے رشتہ ہے نہیں، غیر فیملی میں گھروالے رشتہ دیتے نہیں، جادو کا بہت اثر ہے، نیک رشتہ آجائے اور فیملی والے بھی دے دیں، ایسا کوئی وظیفہ بتادیں، اور گھر میں مزید بہت پریشانیاں ہیں، کوئی وظیفہ بتادیں، اور میرے لیے دعا کیجیے!

جواب

اللہ سبحانہ وتعالیٰ آپ کی اور تمام پریشان حال مسلمانوں کی پریشانیاں دور فرمائے! اور ہر قسم کی عافیت عطا فرمائے!

مسائل کے حل اور نیک رشتے کے لیے صلاۃ الحاجت پڑھ کر سچے دل سے دعا کرتی رہیں، نیز   پاکی کی حالت میں سورۃ الطلاق کی آیت {ومن يتق الله يجعل له مخرجًاسے  إن الله بالغ أمره}  تک  روزانہ 41 مرتبہ  چالیس دن تک  پڑھیں، اور اول و آخر درود شریف بھی تین تین مرتبہ پڑھ لیں۔

مناسب ہو تو خاندان کے بزرگوں کے ذریعے گھروالوں کی فہمائش کی کوشش کریں کہ خاندان میں رشتہ نہیں ہے تو خاندان سے باہر نیک رشتہ آنے پر دے دیں، رشتے میں بلاوجہ تاخیر دین و دنیا اور سماجی، ہر اعتبار سے مناسب نہیں ہے۔ گھر کے عمومی احوال کی اصلاح کے لیے صبح و شام سورۂ واقعہ اور سورہ طارق ایک ایک مرتبہ پڑھنے کا اہتمام رکھیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200006

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں