بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نہاتے وقت شاور میں گندگی آنے کی تعبیر


سوال

میں شاور کے نیچے کھڑا ہو کر نہا رہا ہوں، نہاتے نہاتے شاور سے پانی کے ساتھ انسانی فضلہ آنا شروع ہو جاتا ہےاور وہ میرے جسم پر سر  پر لگ جاتا اور فرش پر بھی گرا ہوا نظر آتا ہے، اتنے میں میں ایک فون کال کرتا ہوں،  ہاسٹل کے وارڈن کو کہ پانی میں سے فضلہ آیا ہے تو وہ کہنے لگا کہ ہاں ہم نے کئی بار شکایت کی ہے، مگر پانی میں ایسے فضلہ آجاتا ہے، پھر اس کے بعد پانی صاف آنے لگتا ہےاور میں پانی بالٹی میں بھرتاہوں، اب پانی میں فضلہ نہیں آتا،  مگر بالٹی کی تہہ میں کچرا سا دکھتا ہے اور نہانے سے پہلے ہی آنکھ کھل جاتی ہے ۔

میں کو ئی طالب علم نہیں، سرکاری ملازم ہوں، اور ڈیوٹی پر بہت کم جاتا ہوں، جس کی وجہ یہ ہے کہ آفس میں کام نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے، اور اگر کوئی کام ہو تو اسی دن چلا جاتا ہوں یا آفس کا کام گھر پر کر کے واٹس ایپ کے ذریعے بھجج دیتا ہوں!

جواب

جو علم اور فن آپ نے حاصل کیا ہے اس میں سراسر آپ کی آخرت کا نقصان ہورہاہے، وہ یوں کہ اس کے عوض جو تنخواہ آپ کومل رہی ہے وہ ناجائز آمدنی ہے؛ لہٰذا اپنی آمدنی کے بارے  میں بالمشافہہ کسی مفتی سے رجوع کریں، یا اپنی ملازمت اور آمدن کے حوالے سے تفصیل ارسال کردیجیے، ان شاء اللہ اس کی روشنی میں راہ نمائی کردی جائے گی۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106201205

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں