بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خواب میں فجر کی نماز قضا ہونا


سوال

میں نے خواب دیکھا کہ مجھ سے فجر کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھنے سے رہ گئی ہے، پھر منظر تبدیل ہوجاتا ہے اور میں اپنے پرانے گھر کے باہر گلی میں دیوار کے ساتھ نماز پڑھنے کے لیے کھڑا ہوتا ہوں بغیر جائے نماز کے، مجھے زمین کا اندازا  ہوجاتا ہے کہ زمین پانی سے گیلی ہے اور نرم ہے اور معمولی سا کیچڑ بن گیا ہے جو نہ ہونے کے برابر ہے۔ پھر میں دو سنت پڑھ لیتا ہوں، جس پر کچھ ٹائم لگ جاتا ہے۔ پھر فرض بھی پڑھنے کے لیے کھڑا ہوتا ہوں، لیکن وقت بھی ختم ہونے کے قریب ہوتا ہے اور لوگ بھی راستے میں نظر آنے لگ جاتے ہیں اور مجھے سامنے تین لڑکے آتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، میں سوچتا ہوں کہ ابھی روشنی بھی لگ گئی ہے اور لوگ بھی آنا شروع ہوگئے ہیں جو میرے سامنے سے گزریں گے تو میں وہ فرض نہیں پڑھتا ہوں۔

خواب دیکھنے سے پہلے رات کو کسی کے پوچھنے پر میں نے یہ مسئلہ بتایا تھا کہ فجر کی جماعت میں قعدے تک امام کے ساتھ نماز میں شامل ہو سکتے ہو، اتنا وقت ہو تو سنت پڑھ لینے چاہییں، ورنہ اشراق کے بعد ان سنتوں کی قضا کر لینا بہتر ہے۔ تو شاید خواب کا پہلا اور مختصر منظر میں نے اسی خیال کی وجہ سے دیکھا ہو!

جواب

اگر کاروبار کا یا کہیں انویسٹ کرنے کا ارادہ کرلیا ہے تو اس میں فائدہ نہیں ہے، اور اس میں آپ کو تجربہ بھی نہیں ہے اور وہ طریقہ بھی شرعاً درست نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200908

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں