بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کے باہر سے موٹرسائیکل چوری ہوگیا


سوال

مسجد کے باہر سے موٹر سائیکل چوری ہو گیا.

جواب

اگر آپ کے سوال کا مقصد یہ ہے کہ مسجد کے باہر سے آپ کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی ہے اور اس کے حوالے سے معلومات لینی ہیں اور وظیفہ چاہیے، تو واضح رہے کہ اس ویب سائٹ پر صرف شرعی مسائل کی راہ نمائی کی جاتی ہے۔ اولاً عملیات کے ذریعے چوری شدہ چیز یا چور کی معلومات یقینی طور پر حاصل نہیں ہوسکتیں، اور اگرکوئی ایسا دعویٰ کرتاہے یا کوئی کسی کی بات پر یقین کرتاہے تو یہ شرعاً درست نہیں ہے۔  چوری یا کسی بھی الزام کے ثبوت کے لیے شریعت میں گواہی یا اعتراف دو ذریعے ہیں؛ لہٰذا عملیات کا سہارا لینے کے بجائے اس حوالے سے قانونی تقاضے پورے کرکے اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنا چاہیے، اور گم شدہ  چیز  کی واپسی کے لیے  "إنالله وإنا إلیه راجعون"  کثرت سے پڑھنا  اور  مندرجہ ذیل دعا کا پڑھنا بھی مفید ہے:
"اَللّٰهُمَّ رَادَّ ِّالضَّالةِ وَهَادِيَ الضَّالةِ أَنْتَ تَهْدِيْ مِنَ الضَّلَالَةِ ، اُرْدُدْ عَلَيَّ ضَالَّتِيْ بِقُدْرَتِكَ وَ سُلْطَانِكَ فَإِنّهَا مِنْ عَطَائِكَ وَفَضْلِكَ".  (حصن حصین)

بعض اکابر نے لکھا ہے کہ دو رکعت تنہائی میں صلاۃ الحاجت کی نیت سے پڑھ کر سات مرتبہ درود شریف  پڑھیں پھر سورۃ لقمان کی آیت ﴿ يابُنَيَّ إِنَّهَآ إِن تَكُ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ فَتَكُنْ فِي صَخْرَةٍ أَوْ فِي السَّمَاوَاتِ أَوْ فِي الأَرْضِ يَأْتِ بِهَا اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌ﴾  119 مرتبہ پڑھیں پھر  یا حفیظ  119 مرتبہ  پڑھ کر اس کے بعد  سات مرتبہ درود شریف پڑھ کر دعا کریں، ان شاء اللہ آپ کی گم شدہ چیز  جلد مل جائے گی۔

یا پھر سورۃ الضحیٰ اور سورۃ الشمس کثرت سے پڑھیں۔

اور اگر سوال سے مراد یہ ہے کہ خواب میں یہ دیکھا ہے کہ مسجد کے باہر سے موٹر سائیکل چوری ہوگئی ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ مسجد میں دنیاوی باتیں نہ کیا کریں۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200477

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں