بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خواب میں اپنے گھر میں چکی نما مشین سے اشیاء بن کر نکلتے دیکھنا


سوال

ایک شخص جو سخت پریشانی میں مبتلا تھا اور وظائف کی خوب کثرت کر رہا تھا، اس نے اسی دوران خواب دیکھا کہ اس کی گھر والی نے اسے بلایا اور گھر کے اندر کی کوئی جگہ دکھائی جس میں قدرتی طور پر کوئی مشین چل رہی تھی ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے چکی کی طرح کے پتھر ہوں اور اس سے ملائی بن بن کر نکل رہی تھی، اب اس کے قریب ہی باہر دیوار کی طرف ایک سوراخ تھا جس کے باہر کشادہ میدان تھا اور لوگ اس میں چل پھر رہے تھے، میاں بیوی نے ایک دوسرے کی طرف دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور پھر شوہر نے بیوی سے کہا کہ تم اس بات کا کسی کے سامنے ذکر مت کرنا؛ تاکہ کوئی حسد نہ کرے۔

اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس خواب میں کسی بات پر تنبیہ مقصود ہے؟  کسی کوتاہی کی اطلاع دینامقصود ہے؟

جواب

گھر میں محلے کے بچوں کے لیے مکتب کا انتظام کریں،  پریشانی دور ہوجائے گی۔ ان شاء اللہ ! فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200255

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں