بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

تعبیر الرؤیا


سوال

میں نے گزشتہ چھ ماہ میں تین بار یہ خواب دیکھا ہے کہ میری شادی ہوگئی ہے جب کہ میرا کوئی ارادہ نہیں ہے،  میں مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے کینیڈا جا رہا ہوں اپریل میں، مجھے اس خواب کی تعبیر بتادیں۔

دوسرا میں نے ایک درس میں سنا ہے کہ قبلہ رخ پیشاب کرنے کی اجازت ہے بیت الخلاء  میں اگر وہ اس رخ پر  ہو؟

جواب

شادی دیکھنا دنیا وی خوشی حاصل ہونے کی علامت ہے۔

قبلہ رخ پیشاب یا پاخانہ کرنا یا غسل کرتے ہوئے برہنہ ہو کر قبلے کی طرف رخ پا پشت کرنا جائز نہیں ہے، خواہ عمارت (بیت الخلاء) میں ہوں یا جنگل یا میدان میں، اس کی ممانعت کئی احادیثِ مبارکہ سے معلوم ہوتی ہے، یہاں صرف اتنا واضح کردینا مناسب ہے کہ اگر بیت الخلاء کے اندر ہونے کی صورت میں قبلہ کی طرف رخ یا پشت کرنے کی اجازت اس لیے دی جائے کہ عمارت کی وجہ سے آڑ موجود ہے، تو پوری دنیا میں جتنی آبادی ہے ان سب کے درمیان اور کعبہ کے درمیان بہر حال تعمیر کی آڑ موجود ہے، چاہے وہ کھلے میدان اور جنگل میں قضاءِ حاجت کرے یا عمارت میں ہے، لہٰذا بیت الخلاء میں دیوار کی آڑ ہونے کی وجہ سے قبلہ رخ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200181

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں