بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سانپ کا ایک ہاتھ سے اچھل کر دوسرے ہاتھ میں جانے کی تعبیر


سوال

میں نے کچھ عرصہ قبل ایک خواب دیکھا تھا کہ ایک سانپ میرے بڑے بھائی کے ہاتھ میں آجاتا ہے، اور وہ اس سے بچنے کے لیے ہاتھوں میں اچھالتے ہوئے میرے چھوٹے بھائی کی طرف پھینک دیتا ہے اور وہ بھی اسی طرح اس کو اچھالتے ہوئے میری طرف پھینک دیتا ہے،  سانپ میرے ہاتھوں میں ہوتا ہے،  میں بھی اس سے بچنے کی کوشش کرتا ہوں، لیکن وہ مجھے ہاتھ پر ڈس لیتا ہے، پھر میں اس انتظار میں ہوتا ہوں کہ اب مجھے کچھ ہوگا، لیکن اخیر تک مجھے کچھ نہیں ہوتا ۔

جواب

آپ تینوں بھائی کسی ایسے آلات (موبائل، کمپیوٹر نیٹ وغیرہ) میں مشغول ہیں جس سے آپ کی آخرت کا نقصان ہورہا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200207

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں