بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خواب میں جناب رسول اللہ ﷺ کے گھوڑے پر سواری کرنا


سوال

مجھے اپنے خواب کا مطلب پوچھنا ہے کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ مجھے اک راستے سے گزرنا تھا گھوڑے پر بیٹھ کے، اور جس نے مجھے گھوڑا دیا میں نے اسے نہیں دیکھا پر کہہ رہا تھا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا گھوڑا ہے اس پر بیٹھ کر راستے سے جانا ہے،  میں اس پر بیٹھ گیا،  پر اس کھلے راستے کے بائیں جانب ایک باریک راستہ ہے اور کہتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی یہاں سے گئے تھے تو میں نے کہا کہ میں بھی اسی باریک راستے سے جاؤں گا اور جب میں اس راستے سے گزرنے کی کوشش کی تو ہم یعنی میں اور وہ گھوڑا وہاں سے گزر گئے اور وہ چل کر نہیں بلکہ اُڑ کے گیا تھا، میں نے اسے قابو کرنے کی کوشش بھی کی اور میں نے اسے قابو بھی کرلیا، پھر میں نے بچوں کو دیکھا تو میں اسے بچوں کے پاس لے گیا اور میں نے بچوں کے کو بتایا کہ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا گھوڑا یعنی براق ہے اور وہ مجھ سے حیرانی سے پوچھتے ہیں: واقعی؟  اور میں کہتا ہوں کہ ہاں ہاں! اور پھر میں گھوڑے کو لے کر اڑنے لگتا ہوں تو میری آنکھ کھل جاتی ہے۔

یہ خواب مجھے صبح فجر کے وقت آیا تھا اور اس کا رنگ سفید تھا اور ہلکا سا سلیٹی جیسا، گھوڑے کو کچھ نہیں لگا ہوا تھا نہ کاٹھی نہ لگام؛ کیوں کہ وہ براق تھا۔ 

میری عمر 24 سال ہے اور مجھے کوئی بیماری بھی نہیں ہے پر افسوس کہ میں اس وقت ناپاکی کی حالت میں تھا۔ امید ہے آپ اس کا جلد جواب دیں گے۔

جواب

گھوڑے کو دیکھنا عزت کی علامت ہےاور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے گھوڑے کو دیکھنے کا مطلب یہ ہے کہ اتباعِ سنت کی صورت میں آپ کو بہت عزت ملے گی، ابتدا میں آپ کو سنتوں پر عمل کرنا مشکل لگے گا اگر آپ عزم کرلیں گے تو اللہ تعالیٰ آپ کے لیے آسانیاں بھی کردیں گے اور اسی سے عزت بھی بہت بڑھ جائے گی، ان شاء اللہ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104201007

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں