بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بچھو کے کاٹنے کی تعبیر


سوال

خواب میں دیکھا کہ امی کہتی ہیں: میرے سر میں درد ہے،  اور پاس کھڑے   میرے چچا کہتے ہیں: ان کو بچھو وغیرہ نے کاٹا ہے۔  چچا کی بات سنتے ہی امی کی حالت زیادہ خراب ہو جاتی ہے اور میں چلاتے ہوئے ان کو پکڑتا ہوں اور بھائی کو کہتا ہوں: گاڑی نکال، امی کو ڈاکٹر کے پاس لے کر جانا ہے۔ یہ خواب آج دیکھا، اور پھر آنکھ کھل گئی اور صبح کی نماز پڑھی؛ کیوں کہ وقت کم تھا صبح کی نماز کا۔ اس خواب کی تعبیر  بتادیجیے!

جواب

خواب میں جس کو بچھو نے کاٹا ہے وہ بخل یا ریاکاری کے گناہ میں مبتلا ہیں، اس سے توبہ کریں اور بظاہر شوہر کی طرف سے بھی پریشان ہیں، ان کی صلح صفائی کرائی جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200910

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں