بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

خواب میں مرحوم کا اپنا صابن اور کنگھی دوسرے کو دینے کی تعبیر


سوال

اس خواب کی تعبیر کیا ہے؟ ایک مرحوم شخص اپنے گھر کے فرد سے خواب میں یوں کہے کہ میری کنگھی اور صابن میرے فلاں دوست کو دے دو۔جس کے حق میں کہہ رہاہے وہ زندہ ہے، اور اس کا کوئی حق مرحوم کے ذمے نہیں ہے!

جواب

مرحوم کے تہائی مال میں سے اس زندہ شخص کے ساتھ  کچھ تعاون کی طرف اشارہ ہے، البتہ خواب ہونے کی وجہ سے حقیقی وصیت کی طرح اس پر عمل واجب نہیں ہے، مناسب ہوگا کہ کچھ تعاون کردیا جائے۔  تاہم دوباتوں کا لحاظ ضروری ہوگا:

1- اگر مرحوم کے ذمے کوئی قرض ہو تو اس سے سبک دوشی کے بعد تعاون کی اجازت ہوگی۔

2- تعاون سے پہلے ورثہ کی اجازت ضروری ہوگی، کیوں کہ مرحوم کے کل ترکے سے ورثہ کا حق متعلق ہوچکاہے۔

 لہٰذا بالغ ورثہ کی اجازت سے ان کے حصے میں سے کچھ تعاون کی اجازت ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200474

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں