بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خواب میں ویران جگہ پر سانپ دیکھنا اور سانپ کا ڈسنا، اور دیکھنے والے کا سانپ کو دبوچنا


سوال

میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک ویران جگہ پر کچھ نامعلوم اشخاص کی موجودگی میں میں نےایک کالا سانپ پکڑا جو میرے سیدھے ہاتھ پر لپٹ گیا اوراس نے میرے ہاتھ پر ڈس لیا۔ میں نے اس کا زہر چوس کر تھوکنا شروع کردیا۔  پھر سانپ اور میں بار بار یہ عمل دہرانے لگے۔ پانچ چھ دفعہ کے بعد میں نے سانپ کا منہ دبوچ لیا اور اس کے بعد مجھ پر بے ہوشی طاری ہونے لگی اور منہ سے زہر نکلنا شروع ہو گیا۔ اسی دوران میری آنکھ کھل گئی۔ خواب دیکھنا کا وقت رات دو سے تین بجے کا تھا۔ خواب کی تعبیر بتا کر راہ نمائی فرمائیں!

جواب

تعبیر یہ ہے کہ آپ کے بھائی کا اٹھنا بیٹھنا غلط دوستوں میں ہے اور یہ بات آپ کے علم میں بھی ہے، اگر آپ اصلاح کی انفرادی کوشش کریں گے تو آپ کو نقصان ہوگا، کسی کو ساتھ ملا کر ان کی اصلاح کی فوری کوشش کریں، ورنہ سخت نقصان کا اندیشہ ہے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200120

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں