بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خواب میں شیروں کو رسیوں سے جکڑنے اور رسی کی مدد سے کتوں سے بچنے کی تعبیر


سوال

خواب میں دیکھا کہ میں ایک عمارت کے برآمدے میں گھوم رہا ہوں، اسی برآمدے میں سامنے سے چند ببر شیر نظر آتے ہیں، میں ایک کمرے میں اندر چلا جاتا ہوں جس کی شیشے کی کھڑکیاں اور دروازہ بھی شیشے کا.  باہر سے شیر دروازے کو دھکیلتا ہے اور اندر سے میں مضبوطی سے دبائے رکھتاہوں، کمرے میں اور لوگ بھی موجود ہیں. پھر ہم اکٹھے باہر نکلتے ہیں اور شیروں کو پکڑ پکڑ کر رسیوں سے جکڑنا شروع کر دیتے ہیں، اسی دوران براؤن رنگ کے کتے ہم پر حملے کرتے ہیں، میرے ہاتھ میں ایک رسی کا (2 یا 3 فٹ) ٹکڑا آجاتا ہے اور میں اس رسی کے ٹکڑے کو گھما گھما کر کتوں سے دفاع کرتا ہوں۔

جواب

شیر کی تعبیر اہل اللہ اور اولیاء اللہ سے ہے، اور رسیوں سے جکڑنے کی تعبیر یہ ہے کہ کسی اللہ والے کو آپ ایذا اور تکلیف دے رہے ہیں، اگر آپ اس فعل سے باز نہ آئے تو اللہ تعالیٰ کسی ظالم کو آپ پر مسلط کردیں گے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200484

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں