بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کو طلاق دینے کے بعد ہنسنے اور بچے کو ملازمہ کے حوالہ کرنے کی تعبیر


سوال

میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے گھر والے ہم سب کہیں جا رہے ہیں، بس میں بیٹھے ہیں، اور میری چچی بس کے باہر کھڑی ہیں، اپنے لیے جگہ بنا رہی ہیں، ان کا چار مہینے کا بیٹا جو ماسی کے پاس گھر میں ہے وہ اس کو نہلا رہی ہیں، اتنے میں ماسی بچے کو جھنجھوڑتی ہے کہ بچے کی سانس بند ہو رہی ہے،  پھر ہم سب بھاگتے ہیں جب تک بچہ گزر چکا ہوتا ہے،  میرے چاچو میری چاچی کو طلاق دے دیتے ہیں،  پیپر پر طلاق دیتے ہیں، منہ سے نہیں دیتے، میری چاچی بہت روتی ہیں اور میرے چاچو میری چاچی کو طلاق دینے کی وجہ سے صدمے سے رونے کی جگہ ہنستے ہیں، اور ہم سب روتے ہیں۔

اس کی تعبیر بتادیں!

جواب

آپ کے چچا کاروبار میں نقصان کر رہے ہیں، اور اپنے بیٹے کی تربیت سے غافل ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201996

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں