بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

خواب میں اپنی مردہ بچی کو زندہ دیکھنا


سوال

میں نے خواب دیکھا ہے،  میری بیٹی جس کا انتقال ہوچکا ہے وہ میری گود میں ہے،  کھیل رہی ہے رو رہی ہے،  میں اپنے شوہر کو کہتی ہوں کہ پلیز اس کو قبر میں واپس نہ ڈال کر آئیں،  یہ زندہ ہورہی ہے،  میرے شوہر کہتے ہیں کہ واپس چھوڑنا پڑے گا،  یہ برف میں رہتی ہے،  شاید اس لیے اپنے ہاتھ پاؤں ہلا سکتی ہے،  لیکن یہ زندہ نہیں ہو رہی، مجھے اس کی تعبیر بتادیں۔ 

جواب

اللہ تعالیٰ کے فیصلے پر راضی رہ کر صبر کریں، اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو صبر مطلوب ہے اور اس پر جو اجر وثواب ہے،  اتنا صبر نہیں ہورہا جس کی وجہ سے صبر کا اجر وثواب گھٹ رہا ہے؛  لہٰذا صبر کریں۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201977

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں