بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

تصویر رکھنے اور دیکھنے کا حکم


سوال

جو تصویر کھینچنا کھنچوانا جائز نہیں ہے تو کیا بلاوجہ اس کو دیکھنا جائز ہے؟ جیسے کسی کا والد یا والدہ فوت ہوجاتے ہیں ان کی تصاویر موجود ہوں جو کاغذ پر پرنٹ آؤٹ ہوں اور کھنچوائی بھی شوقیہ تھیں، ایسے ہی کسی زندہ کی شوقیہ تصویر کھینچی ہوئی کاغذ پر پرنٹ آؤٹ نکلی ہوئی تو ان کا کیا حکم ہوگا؟

جواب

تصویر کا جب کاغذ پر پرنٹ آؤٹ نکل آئے تو وہ بالاتفاق تصویر کے حکم میں ہوتی ہے اس کو بلاضرورت رکھنا شرعا جائز نہیں، اور نامحرم کی ہو تو بلاضرورت دیکھنا بھی جائز نہیں واللہ اعلم.


فتوی نمبر : 143712200029

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں