بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تردید فتوی


سوال

سوشل میڈیا پر آپ کے دارلعلوم / یونیورسٹی کے نام سے 2015 کا ایک میسج گردش کر رہا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی عورت کا خاوند 3 ماہ سے زائد عرصہ کے لیے تبلیغ کے لیے جائے تو وہ عورت محلے کے لڑکوں سے تعلق قائم کر سکتی ہے۔ آپ کی تصدیق یا تردید درکار ہے۔ فتویٰ  کی کاپی ای میل کر رہا ہوں!

جواب

سوال میں مذکورہ مضمون کو فتویٰ کہنا تو درکنار! معمولی سمجھ بوجھ رکھنے والا مسلمان بھی ایسی بات نہیں کرسکتا۔ ہمارے دار الافتاء سے نہ تو ایسی کوئی بات شائع ہوئی ہے، نہ ہی ہماری معلومات کے مطابق ہمارے ادارے کی نسبت سے کوئی ایسا میسج گردش کررہاہے، بلکہ ایک اور ادارے کی طرف غلط نسبت کرکے مذکورہ میسج مشہور کیا گیا ہے، جس کی تردید ان کی طرف سے بھی بارہا کردی گئی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144003200377

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں