بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

تراویح میں لقمہ دینا


سوال

تراویح کی پہلی رکعت میں آیت بھول جائیں تو کیا کرے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  سامع موجود ہو تو وہ لقمہ دے دے، البتہ اگر سامع موجود نہ ہو اور واجب قراءت کی مقدار قراءت کرلی ہو تو رکوع کرلے لقمہ کے انتظار میں کھڑا نہ رہے اور اگر مقدارِ واجب قراءت نہ کی ہو تو دوسرے مقام سے قراءت کرلے۔ ''البحر الرائق'' میں ہے:

'' الحاصل: أن الصحيح من المذهب أن الفتح على إمامه لا يوجب فساد صلاة أحد لا الفاتح و لا الآخذ مطلقاً في كل حال''. (كتاب الصلاة، باب ما يفسد الصلاة و ما يكره فيها، ٢/ ٦، ط:سعيد)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200743

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں