بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تراویح میں دو دو آیات تلاوت پڑھنے کا حکم


سوال

 اگر ہم تراویح میں دو دو آیات تلاوت کرکے رکوع سجود کریں، کیا اس طرح کرنے سے ہماری تراویح ہوجاۓ گی؟ اس بارے میں راہ نمائی فرمائیں!

جواب

تراویح کی ہر رکعت میں ایک طویل آیت یا تین مختصر آیات پڑھنے سے نماز صحیح ہوجائے گی، لیکن یہ بہتر نہیں ہے؛ کیوں کہ تراویح  کے قیام میں قدرے طوالت مطلوب ہے۔ اور اگر کسی رکعت میں دو مختصر آیات پڑھی گئیں تو اس سے واجب قراءت ادا نہیں ہوگی، اس لیے اس سے احتراز کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200653

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں