بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تراویح شروع ہونے کے بعد آنے والے شخص کا حکم


سوال

 اگرایک شخص جماعت کےساتھ عشاء کی  فرض نماز نہ پڑھے اور چھ رکعت تراویح بھی امام پڑھ چکے ہوں،اب یہ بندہ آنے کے بعد پہلے فرض پڑھے گا یا تراویح کی نماز میں شامل ہوگا؟ اور اگر تراویح میں شامل ہوگا فرض نہیں پڑھا، آیا وتر جماعت کے ساتھ پڑھےگا ؟ یا تراویح ختم کرکے پہلے فرض پھر چھ رکعت تراویح پھر وتر ؟

جواب

عشاء کی نمازباجماعت ہوجانے کے بعد اگر کوئی شخص مسجد میں آئے تواسے پہلے عشاء کی فرض نماز ادا کرنا ہوگی، فرض نماز کی ادائیگی کے بعد امام کے ساتھ تراویح کی جماعت میں شامل ہوجائے اور وتربھی امام کے ساتھ باجماعت ادا کرے، اس کے بعد جتنی رکعتیں تراویح کی رہ گئی ہوں وہ ادا کرلے ۔فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 143909200125

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں