بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

"مؤمن کا دل اللہ کا عرش ہے" روایت کی تحقیق


سوال

’’قلب المؤمن عرش الله‘‘  کیا یہ حدیث صحیح ہے یا نہیں؟

جواب

مذکورہ الفاظ حدیث کے نہیں،  بلکہ موضوع (من گھڑت) ہیں.

علامہ صغانی رحمہ اللہ(۶۵۰ھ) نے اپنی موضوعات میں اسے ذکر کیا ہے ۔ملاحظہ ہو :

"ومنها قولهم: "قلب المؤمن عرش الله". (الموضوعات للصغاني :۱/۵۰،ط:دارالمأمون للتراث)

علامہ عجلونی رحمہ اللہ (۱۱۶۲ھ)نے بھی اسے موضوعات میں سے شمار کیا ہے، اور علامہ صغانی ہی کے حوالہ سے نقل کیا ہے، ملاحظہ ہو : ( کشف الخفاء ومزیل الإلباس، حرف القاف :۲/۱۰۰، ط: مکتبة الغزالي، دمشق) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144102200095

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں