بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا حضرت جعفر رضی اللہ عنہ کے پوتے کا نام معاویہ ہے؟


سوال

کیا حضرت علی رضی ﷲ عنہ کے بھائی حضرت جعفر طیار رضی ﷲ عنہ کے پوتے اور حضرت امام حسن رضی ﷲ عنہ کے بھتیجے کا نام "معاویہ" تھا؟ یہ تابعی تھے یا تبع تابعی تھے؟ ان کی وفات کب ہوئی؟

جواب

حضرت جعفر طیار رضی اللہ عنہ کے ایک پوتے کا نام معاویہ تھا۔ یہ حضرت جعفر کے بیٹے عبداللہ کے بیٹے ہیں۔ ان کے والد حضرت حسن رضی اللہ عنہ کے چچا زاد بھائی ہیں اور یہ تابعی ہیں۔ ان کا پورا نام کتابوں میں اس طرح موجود ہے:

’’معاویة بن عبدالله بن جعفر بن أبي طالب الهاشمي المدني‘‘

ان کی وفات 110ھ میں ہوئی۔ (الاعلام للزرکلی، 7/262) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200221

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں