بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

درود شریف کی فضیلت سے متعلق ایک روایت کی تحقیق


سوال

مجھے حدیث پاک کی صحیح تصدیق چاہیے  کہ وہ حدیث پاک ثابت ہےیا نہیں؟ جس میں ہے کہ حضرت جبرئیل علیہ السلام نے ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر فرمایا کہ میں دنیا کی ہر چیز گن سکتا ہوں، مگر جو بندہ آپ پر درود پڑھے اس پر نازل ہونے والی رحمتوں کو نہیں گن سکتا۔

جواب

درود شریف پڑھنے کے بہت فضائل وارد ہوئے ہیں جن میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے درود پڑھنے والے پر رحمت نازل ہونے کا بھی ذکر ہے، اور بعض روایات میں اس کا عدد بھی مذکور ہے کہ اتنی اتنی مرتبہ رحمت نازل ہوتی ہے، اسی طرح درود شریف کے مختلف صیغوں کے مختلف فضائل ہیں، حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے فرمایا: جو شخص نبی ﷺ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے اس پر ستر رحمتیں بھیجیں گے۔ رواہ احمد۔ 

لیکن درود کی مذکورہ فضیلت جو سوال میں ذکر کی گئی ہے، کافی تلاش کے بعد بھی ہمیں نہیں مل سکی، اس لیے اسے بیان کرنا درست نہیں ہے۔ اس جیسی ایک روایت پر علامہ سخاوی رحمہ اللہ نے موضوع ہونے کا حکم لگایا ہے ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200882

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں