بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تحریری طلاق نامہ میں انگریزی میں بیوی کے نام کی اسپیلنگ میں غلطی کردی، maryam کے بجائے mariam لکھ دیا


سوال

 اگر صرف طلاق نامے پر بیوی کو تین طلاقیں انگریزی میں دی ہوں، لیکن بیوی کا نام غلط لکھا  تو کیا یہ طلاق ہو گئی ہے یا نہیں؟  Maryam کو Mariam لکھا ہوا ہے ۔ یا د رہے کے زبان سے طلاق ایک بار بھی نہیں دی۔ لیکن طلاق نامہ بیوی کو ارسال کردیا ہے  اور اس نے موصول کرلیا ہے۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں شوہر کی جانب سے طلاق نامہ تحریر کرنے کے ساتھ ہی تینوں طلاقیں واقع ہوگئی ہیں، maryam  کے بجائے  mariam تحریر کرنے سے کوئی فرق نہیں آئے گا، کیوں کہ مریم دونوں طرح لکھا جاتا ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200968

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں