بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تبلیغی جماعت کے لوگوں کا اپنے گشت اور مسجد کے اعمال کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی طرف منسوب کرنا


سوال

تبلیغی حضرات بدھ کے دن گشت کرتے ہیں اور مسجد میں جن اعمال کو صحابہ کرامؓ اور حضرت محمدﷺ  کے ساتھ خاص کرتے ہیں تو شریعت میں ان کی حقیقت کیا ہے؟ ذرا  تفصیل سے سمجھائیں؛ کیوں کہ ہم نے تو آج تک نہ اپنے استادوں سے سنا ہے اور نہ کہی کسی کتاب کے مطالعے میں پڑھا ہے کہ صحابہ کرامؓ کا معمول بعینہ ایسا تھا جیسا کہ تبلیغ والے ان کی طرف راجع کرتے ہیں؟

جواب

ہماری معلومات کے مطابق تبلیغی جماعت سے وابستہ حضرات یہ دعویٰ نہیں کرتے کہ جیسے ہم لوگ بدھ کے دن گشت کرتے ہیں یا فضائلِ اعمال کی تعلیم اور دیگر معمولات کرتے ہیں بعینہ اسی طرح رسول اللہ ﷺ  کا اور صحابہ کا بھی عمل تھا۔ اگر کوئی شخص اس طرح کا دعویٰ کرتا ہے تو یہ درست نہیں، اور اس کی نسبت اکابر و ذمہ دارانِ تبلیغ کی طرف کرنا بھی درست نہیں ہے۔ البتہ ایک دوسرے کو  نیکی کا کہنا اور برائی سے منع کرنا،  مساجد میں ذکر اور دین کا علم سیکھنے اور سکھانے کے حلقہ قائم کرنا  اور امت کی ہدایت اور انہیں دعوت دینے کے لیے بازاروں میں جاکر دعوت دینا، گھروں سے نکل کر اس کی کوشش کرنا وغیرہ اعمال، رسول اللہ ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی سیرت سے ثابت ہیں، اور تبلیغ والے بھی اسی حد تک اس کی نسبت رسول اللہ ﷺ اور صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کی طرف کرتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106201319

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں