بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تبلیغی جماعت والے چلہ میں قصر کریں گے یا اتمام؟


سوال

تبلیغی جماعت اپنے شہرسے دوسرے شہر آئی جہاں وہ پورا چلہ لگاتی ہے،  اور کبھی پاس کے گاؤں یا شہر کے دیگر محلوں میں جاتی ہے تو وہ قصر نماز پڑیں گے؟

جواب

 اگر تشکیل ایسے علاقہ میں ہو جو اپنےعلاقہ سے سوا ستتر کلو میٹر یا اس سے زیادہ فاصلے پر ہو  اور ایک ہی شہر /گاؤں  میں تشکیل  پندرہ دن یا اس سے زائد کی ہو تو یہ مقیم ہوں گے اور پوری نمازیں اداکریں گے۔ ایسی صورت میں اگر  گشت یا کسی اور ضرورت کے تحت قریب کے کسی دوسرے علاقہ میں جائیں جو اس تشکیل والے علاقہ سے سوا ستتر کلو میٹر سے کم فاصلے پر ہو تو یہ وہاں بھی مقیم ہوں گے۔ البتہ اس صورت میں اپنے شہر  کی آبادی سے نکلنے سے لے کر مطلوبہ شہر کی آبادی میں داخل ہونے تک دورانِ سفر (یعنی جب تک سفر جاری رہے) نماز میں قصر کریں گے۔

 اور اگر کسی ایک علاقہ میں تشکیل پندرہ دن سے کم ہو،  یعنی چلے کی تشکیل مختلف شہروں یا مختلف گاؤں میں ہو  اور کسی جگہ پندرہ دن قیام کی نیت نہ ہو تو یہ مسافر  ہوں گے اور قصر کریں گے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144102200193

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں