بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تالاب میں گلہری گر کر پھول کر پھٹ گئی


سوال

اگر  بڑے تالاب میں  گلہری گر کر پھول کر پھٹ کر مر جائے تو اب تالاب کو  کیسے پاک کیا جائے؟ 

جواب

صورتِ مسئولہ میں سب پانی ناپاک ہوگیا ہے، اس تالاب کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ   ساراپانی نکال کر اسے دھو لیا جائے  یااگر سارے پانی کااخراج ممکن نہ ہو تو گلہری کے جسم کے جو اجزاء باقی ہوں انہیں نکال کر تالاب  میں مزیداس قدر صاف پانی داخل کیاجائے کہ  پانی نکل کر بہتارہے، یہاں تک کہ  صاف ہوجائے اور رنگ  اور  بدبو ختم ہوجائے۔

تالاب میں گلہری کے گرنے کا وقت اگر معلوم ہوتو اس وقت سے، ورنہ  تین دن تین رات  کی ان نماز وں کا لوٹانا ضروری ہوگا   جو اس تالاب سے وضو یا غسل کرکے پڑھی گئی ہوں، نیز اس دوران جو کپڑے اس تالاب کے پانی سے دھوئے گئے انہیں بھی پاک کرنا ہوگا۔

قال في التنویر:

" إذا وقعت نجاسة في بئر دون القدر الکثیر، أو مات فیها حیوان دموي، وانتفخ أو تفسخ ینزح کل مائها بعد إخراجه".

 (التنویر مع الشامي، باب المیاه، فصل في البئر، ۱/ ۲۱۱-۲۱۲)

"ویحکم بنجاستها مغلظة من وقت الوقوع إن علم، وإلا منذ ثلاثة أیام بلیالیها، إن انتفخ أو تفسخ استحساناً".

 (الدر المختار مع الشامی، فصل فی البئر،   ۱/ ۲۱۸)

وفي الشامية: "قوله: قیل: به یفتى، وصرح في البدائع بأن قولهما قیاس، وقوله استحسان، وهو الأحوط في العبادات".

 (الشامية، کتاب الطهارة، باب المیاه، مطلب مهم في تعریف الاستحسان، ۱/ ۲۱۹)

"وإن کانت قد انتفخت أو تفسخت أعادوا صلاة ثلاثة أیام ولیالیها عند أبي حنیفة".

(هدایة، کتاب الطهارۃ، فصل في البئر، مکتبه أشرفی دیوبند ۱/ ۴۳)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206201237

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں