بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تاریخ کے کسی غلط واقعہ کو سچ سمجھنے والا شخص دائرہ اسلام سے خارج نہیں


سوال

اگر سسر کا عقیدہ ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ نے ا ما ں فاطمہ رضی اللہ  کے گھر کا دروازہ توڑا  تھا تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟  اور ان کی بیٹی سے نکاح ہو چکا ہے، اس نکاح کا کیا حکم ہے؟

جواب

اس قسم کا کوئی واقعہ کسی مستند تاریخی کتاب میں نہیں ملتا۔ البتہ کتبِ شیعہ کی بعض ان کتابوں میں یہ من گھڑت واقعہ مذکور ہے جو اہلِ تشیع کے یہاں بھی غیر معتبر ہیں۔ لہذا اپنے سسر صاحب کو حقائق سے آگاہ کردیں۔

تاہم مذکورہ واقعہ کو سچ سمجھنے کی وجہ سے نہ سسر صاحب دائرہ اسلام سے خارج شمار ہوں گے اور نہ ہی ان کی اولاد پر کفر کا حکم لگایا جائے گا، پس آپ کا نکاح بدستور قائم رہے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200340

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں