بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

تائنز کمپنی کی اشیاء خریدنے کا حکم


سوال

ٹائنزکمپنی کی کوئی چیز خریدنے کا کیا حکم ہے؟

جواب

ٹائنز کمپنی کا طریقہ کا ر  غیر شرعی ہے، اس کی ممبر شب حاصل کرنا یا اس میں کاروبار کرنا شرعاً جائز نہیں ہے، باقی کسی مصنوع (پروڈکٹ) کے حلال یا حرام ہونے کا مدار کسی فرد یا کمپنی پر نہیں ہوتا،  بلکہ مصنوعات کے اجزاء ترکیبیہ پر ہوتا ہے،لہذا اگر مذکورہ کمپنی کی دوائیوں اور کھانے کی چیزوں میں حرام اجزاء استعمال نہیں ہوئے تو ان کی مصنوعات خریدنا درست ہے،اور اگر ان مصنوعات میں حرام اجزاء شامل ہوں تو ان کو خریدنا جائز نہیں ہے۔ لیکن ہماری معلومات کے مطابق ٹائنز کمپنی کی مصنوعات عام بازار میں دست یاب نہیں ہوتیں ، بلکہ اس کی خریداری کے لیے کمپنی کی ممبر شپ حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے، اگر واقعۃً ایسا ہی ہے تو  اس مصنوعات خریدنے کے لیے کمپنی کی ممبر شپ لینا جائز نہیں ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143412200029

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں