بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بے اولادی کے لیے وظیفہ


سوال

مجھے اپنی بیٹی کے بارے میں پوچھنا تھا کہ اس کی شادی کو خاصا وقت ہو گیا ہے، لیکن ان کے ہاں اولاد نہیں ہے، برائے مہربانی کچھ پڑھنے کو بتا دیں۔ 

جواب

صدق دل سے اللہ کے حضور اپنی بے چارگی کو بیان کر کے خوب خوب دعائیں مانگیں۔ اس کے ساتھ بزرگوں نے ایک وظیفہ تو یہ بتایا ہے کہ : میاں بیوی ہمبستری سے پہلے سورۃ النجم کی آیات: پینتالیس، چھیالیس اور سینتالیس پڑھ لیں۔ اور دوسرا وظیفہ یہ ہے کہ : سورۃ السجدہ کی آیات: سات، آٹھ اور نو کا کثرت سے ورد رکھیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143802200027

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں