بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیچنے کی نیت سے لے گئے مکان پر زکات


سوال

میرے ایک دوست نے چار سال پہلے اپنے دوست کے ساتھ مل کر ایک پلاٹ خریدا تھا اور پھر اس پر گھر بنایا بیچنے کے لیے، لیکن پھر مارکیٹ میں اس کی ویلیو گِر گئی۔ اب انہوں نے وہ گھر بیچ دیا ہے تو کیا اب چار سالوں کی زکات دیں گے؟

جواب

صورتِ مسئّولہ میں آپ کے دوست اور ان کے شریک پر مذکورہ گھر کی مالیت کی چار سالوں کی زکاۃ ادا کرنا لازم ہے۔ 

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 267):
"(أو نية التجارة) في العروض".
 فقط واللہ اعلم

گزشتہ سالوں کی زکات کی ادائیگی کا طریقہ جاننے کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ کیجیے:

سونے کی گزشتہ سالوں کی زکاۃ نکالنے کا طریقہ


فتوی نمبر : 144104200118

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں