بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیچنے کی نیت سے خریدے گئے پلاٹ پر نام منتقل ہونے سے پہلے زکاۃ


سوال

میرے پلاٹ پر زکاۃ فرض ہے؛ کیوں کہ میں نے یہ بیچنے کی نیت سے خریدا تھا۔ پلاٹ کا انتقال ابھی میرے نام نہیں ہوا، ابھی قسطیں ادا کر رہا ہوں۔کیا زکاۃ ادا کرنا جب کہ ابھی انتقال نہیں ہوا فرض ہے؟

جواب

جو پلاٹ آپ نے بیچنے کی نیت سے خریدا ہے اس پر زکاۃ لازم ہے، چاہے وہ ابھی آپ کے نام منتقل نہ ہوا ہو، لہذا اس پلاٹ کی موجودہ مارکیٹ کی قیمت کو اپنے باقی اموال کے ساتھ شمار کر کے (اگر آپ پر قرض نہیں ہے اور آپ صاحبِ نصاب بنتے ہیں تو) اس کی زکاۃ ادا کرنا  ضروری ہے، البتہ اس سال کی قسطیں کل مالیت سے منہا کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109203351

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں