بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بیچنے کی نیت سے خریدے گئے پلاٹ پر زکات


سوال

ایک بندے نے بیچنے کی نیت سے پلاٹ خریدا، ابھی پلاٹ خریدے سال پورا نہیں گزرا تو کیا جب زکاۃ دے گا تو اس پلاٹ کی رقم بھی شامل ہو گی؟

جواب

اگر مذکورہ شخص اس پلاٹ  کی ملکیت سے پہلے بھی صاحبِ نصاب تھا تو  جس تاریخ کو  اس کی زکاۃ کا سال پورا ہوگا اس تاریخ کو اس پلاٹ کی زکاۃ بھی ادا کرے گا،اگر چہ خاص اس پلاٹ پر مکمل سال نہیں گزرا۔

'' ومن کان له نصاب فاستفاد فی أثناء الحول مالاً من جنسه، ضمه إلی ماله وزکاه سواء کان المستفاد من نمائه أولا، وبأي وجه استفاد ضمه''. الخ (هندیة، کتاب الزکاة ۱/۱۷۵ ط رشیدیة ) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200114

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں