بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیٹی اور داماد کو اصالۃً یا وکالۃً زکاۃ دینے کا حکم


سوال

کیا کوئی شخص اپنی شادی شدہ بیٹی کو زکاۃ دے سکتا ہے؟ یا داماد کو دے سکتا ہے؟ اور اگر زکاۃ دینے کا وکیل ہو تو بھی مؤکل کی زکاۃ ان مصارف میں دی جاسکتی ہے؟

جواب

اگر کوئی شخص کسی دوسرے کی زکاۃ بطور وکیل ادا کر رہا ہو تو وہ اپنے مؤکل کی زکاۃ اپنی بیٹی (چاہے شادی شدہ ہو یا غیر شادی شدہ ) اور اپنے داماد کو  دے سکتا ہے۔ لیکن اپنی ذاتی زکاۃ کی ادائیگی کی صورت میں زکاۃ کی رقم اپنی بیٹی (چاہے شادی شدہ ہو یا غیر شادی شدہ )  کو نہیں دے سکتا، البتہ اپنے داماد کو ذاتی زکاۃ کی رقم بھی دے سکتا ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 346)

''(ولا) إلى (من بينهما ولاد)''

'' (قوله: وإلى من بينهما ولاد) أي بينه وبين المدفوع إليه؛ لأن منافع الأملاك بينهم متصلة فلا يتحقق التمليك على الكمال، هداية۔ والولاد: بالكسر مصدر ولدت المرأة ولادةً وولاداً، مغرب، أي أصله وإن علا كأبويه وأجداده وجداته من قبلهما، وفرعه وإن سفل، بفتح الفاء من باب طلب، والضم خطأ؛ لأنه من السفالة وهي الخساسة، مغرب، كأولاد الأولاد، وشمل الولاد بالنكاح والسفاح، فلا يدفع إلى ولده من الزنا ولا من نفاه، كما سيأتي، وكذا كل صدقة واجبة كالفطرة والنذر والكفارات، وأما التطوع فيجوز بل هو أولى، كما في البدائع، وكذا يجوز خمس المعادن؛ لأن له حبسه لنفسه إذا لم تغنه الأربعة الأخماس، كما في البحر عن الإسبيجابي، وقيد بالولاد لجوازه لبقية الأقارب كالإخوة والأعمام والأخوال الفقراء بل هم أولى؛ لأنه صلة وصدقة.

وفي الظهيرية: ويبدأ في الصدقات بالأقارب، ثم الموالي ثم الجيران، ولو دفع زكاته إلى من نفقته واجبة عليه من الأقارب جاز إذا لم يحسبها من النفقة، بحر وقدمناه موضحاً أول الزكاة''.فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200325

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں