بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیٹھے بیٹھے پاؤں ہلانا ممنوع نہیں


سوال

اکثر ہم لوگ بیٹھے بیٹھے اپنے پاؤں اور ٹانگ کو ہلاتے رہتے ہیں۔ آیا یہ کام درست ہے یا نہیں؟

جواب

زمین پر بیٹھے ہوئے یا چارپائی وکرسی پر بیٹھنے کی حالت میں پاؤں ہلانا شرعاً ممنوع نہیں، اور نہ ہی اس سے کسی قسم کے توہم میں پڑھنے کی اجازت ہے، جیساکہ بعض لوگ ا سے نحوست کے آنے اور قرض چڑھ جانے کا سبب سمجھتے ہیں سو شرعی طور پر ایسا گمان کرنا درست نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200955

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں