دو بیویوں میں سے ایک کو مکان گفٹ کرنا دوسری کو نہ کرنا کیسا ہے؟ مہر اور زیور میں کمی بیشی کی جاسکتی ہے یا نہیں ؟
دو بیویوں میں سے ایک کو مکان یا زیور گفٹ کرنا اور دوسری کو نہ دینا یا کم دینادرست نہیں، بلکہ شریعت میں بیویوں کے درمیان برابری کا حکم ہے اور مکمل طور پر برابری تبھی ممکن ہے جب گفٹ کے معاملہ میں بھی دونوں کو یکساں رکھا جائے۔
بیویوں کے درمیان مہر کے سلسلےمیں برابری ضروری نہیں ؛ کیوں کہ مہر میں لڑکی کے خاندان میں رائج ایک عمر ، یکساں خوب صورتی ،ایک شہر اور زمانہ ، ایک جیسی عقل و شعور، علم و ادب ، عفت و پاک دامنی رکھنے والی خواتین کے مہر کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908200254
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن