بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کے ساتھ شوہر کا حسن سلوک


سوال

کیایہ بات درست ہے کہ قیامت کے دن ترازو میں سب سے پہلے خاوند کابیوی سے سلوک تولاجائے گا،اوراگربیوی سے سلوک اچھانہ ہواتووہ جہنم میں جائے گا۔

جواب

قرآن کریم میں یہ حکم دیاگیاہے ’’عورتوں کے ساتھ اچھی طرح زندگی بسرکرو‘‘۔(النساء:۱۹)

اورحدیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کاارشادگرامی ہے:’’تم میں سے بہتروہ ہے جواپنے گھروالوں کے لیے بہترہےاورمیں اپنے گھروالوں کے لیے بہترہوں‘‘۔

اس سے معلوم ہواکہ بیویوں کے ساتھ حسن سلوک اوران کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آناقرآن وسنت کے احکامات میں شامل ہے،حسن سلوک اورحسن اخلاق کی اہمیت اورقیامت کے دن اعمال کے ترازومیں اس کے وزنی ہونے سے متعلق ترمذی شریف میں مندرجہ ذیل حدیث موجودہے: ’’حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے  ہیں کہ آپ نے ارشادفرمایاقیامت کے دن مومن کی میزان عمل میں سب سے زیادہ وزنی اوربھاری چیزجورکھی جائے  گی وہ اس کے اچھے اخلاق ہوں گے‘‘۔

قیامت میں سب سے پہلے سوال کس چیزسے متعلق کیاجائے گا؟اس بارے میں مختلف احادیث میں علماء کرام نے یہ تطبیق دی ہے کہ  حقوق اللہ میں سب سے پہلے نمازکاسوال کیاجائے گا۔حقوق العباد میں سب سے پہلا فیصلہ خون ناحق کاکیاجائے گا،اورمعاشرت کے باب میں میاں بیوی کاایک دوسرے کے ساتھ سلوک سے متعلق سوال ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143704200005

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں