اگر کوئی عورت کہے کہ میرے سارے زیورات میرے شوہر کے ہیں تو کیا اس پر قربانی واجب ہوگی ؟
اگر واقعۃ مذکورہ خاتون کے زیر استعمال زیورات اس کی ذاتی ملکیت نہیں ، بلکہ اس کے شوہر کی ملکیت ہے ، اور اس کے پاس ان زیورات کے علاوہ نصاب کی بقدر مال نہیں ہے تواس پر قربانی واجب نہیں۔
واضح رہے کہ نصاب ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی، یا ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کا سامانِ تجارت یا ضرورتِ اصلیہ سے زائد سامان یا نقدی ہے۔ فقط و اللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909202014
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن