بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کی خالہ سے نکاح کا حکم


سوال

کیا بیوی کی ماں کی سوتیلی بہن سے نکاح ہوسکتا ہے? یعنی ساس کی سوتیلی بہن جو باپ سے ہو اور ماں سے نہ ہو۔

جواب

جب تک بیوی نکاح میں موجود ہو، ساس کی باپ شریک بہن(بیوی کی خالہ ) سے نکاح نہیں ہوسکتا۔

البحرالرائق میں ہے:

"(قوله: وأخته وبنتها وبنت أخيه وعمته وخالته) للنص الصريح، ودخل فيه الأخوات المتفرقات وبناتهن وبنات الإخوة المتفرقين، والعمات والخالات المتفرقات؛ لأن الاسم يشمل الكل". (99/3 ط: دارالمعرفة) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106201274

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں