بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی سے قربت کو بہن سے قربت کے ساتھ تشبیہ دینا


سوال

کسی نے اپنی بیوی سے جماع کا مطالبہ کیا، بیوی کے انکار پر اس نے بیوی سے کہا:  اگر  میں  تیرے  قریب آیا تو گویا میں اپنی بہن کے قریب آیا ہوں، شر عًا  اس کا  کیا حکم  ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں  مذکورہ شخص کا اپنی بیوی کو ہم بستری سے انکار پر یہ کہنا کہ ”اگر میں تیرے قریب آیا تو گویا میں اپنی بہن کے قریب آیا ہوں“ اس سے بیوی پر طلاق واقع نہیں ہوئی،  اور  نہ ہی شوہر  پر کچھ لازم ہوا، البتہ اس طرح الفاظ استعمال کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

الفتاوى الهندية (1 / 507):

"لو قال: إن وطئتك وطئت أمي فلا شيء عليه، كذا في غاية السروجي."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104201040

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں