بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کا شوہر کو زکاۃ دینا


سوال

میری زوجہ کی ملکیت میں گولڈ ہے، جو ان کو اپنے ماں باپ کی طرف ملا ہے شادی کے موقع پر، اور میرے پاس ایک گاڑی ہے جو کہ میری ملکیت ہے اور کچھ نقد رقم بھی ہے، لیکن جتنے میرے اثاثے ہیں اتنا ہی مجھ پر قرض ہے، اور گھر میں ٹی وی اور فریج وغیرہ بھی جہیز میں آئے ہیں، میرا سوال یہ ہے کہ زوجہ کے گولڈ پر جتنی زکاۃ بنتی ہے، کیا میں اس  زکاۃ کا مستحق ہوں؟  شریعت کا کیا حکم ہے؟  اگر مستحق ہوں تو  زکاۃ لینے کا طریقہ کیا ہونا چاہیے؟

جواب

میاں بیوی ایک دوسرے کو اپنے مال کی زکاۃ نہیں دے سکتے؛  لہذا آپ  بیوی کی زکاۃ کسی طرح بھی وصول نہیں کرسکتے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200950

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں