بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کا شوہر کو غسل دینا


سوال

بیوی اپنے شوہر کو غسل دے سکتی ہے یا نہیں؟ اس کی حقیقت کیا ہے؟

جواب

شوہر  کے انتقال کی صورت میں دورانِ عدت مرحوم شوہر کا حق اس کی بیوہ پر برقرار رہتا ہے، اور نکاح بھی عدت مکمل ہونے تک قائم رہتا ہے، لہٰذا اگر مرحوم شوہر کو غسل دینے والا کوئی مرد نہ ہو تو بیوہ اسے غسل  دے سکتی ہے۔

جیساکہ تنویر الابصار میں ہے:

( وهي لاتمنع من ذلك)

(باب صلوة الجنازة، ٢/ ١٩٨، ط: سعيد)

اور اگر آپ کا سوال  زندگی میں شوہرکو غسل کرانے  سے متعلق ہے تو زندگی میں بھی بیوی اپنے شوہر کو نہلا سکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111200454

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں